خواتین کے لیے بڑی خوشخبری

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 20, 2017 | 19:57 شام

برلن(مانیٹرنگ ڈیسک) جرمنی میں پناہ گزین مردوں کی طرف سے مقامی خواتین پر پے درپے جنسی حملوں کے واقعات پیش آنے پر ملک میں خواتین کے لیے ”ریپ پروف“ نیکرز اور پینٹ متعارف کروا دی گئی ہیں۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق ان نیکرز میں تالہ اور ایک الارم لگا ہوتا ہے۔ تالے کے باعث حملہ آور نیکر اتار نے اور اپنے مذموم مقصد کی بارآوری میں کامیاب نہیں ہو پاتا۔ اس کے ساتھ ہی حملہ ہونے کی صورت میں الارم بجنا شروع ہو جاتا ہے جو حملہ آور کو خوفزدہ ہو کر بھاگنے پر مجبور کر دیتا ہے۔

>

رپورٹ کے مطابق جرمنی میں یہ ریپ پروف نیکرز اور پینٹ اس قدر مقبول ہو چکی ہیں کہ کئی آن لائن سٹورز کا تمام سٹاک فروخت ہو چکا ہے۔ جرمنی کے شہر کولون و دیگر مقامات پر گزشتہ نئے سال کی تقریبات میں سینکڑوں خواتین پر جنسی حملے کیے گئے۔ اس کے علاوہ بھی آئے روز اس طرح کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں جس کے باعث خواتین خوف کا شکار ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان ریپ پروف نیکرز کی قیمت 100یورو(تقریباً 11ہزارروپے) ہے۔ جرمن شہریوں کی طرف سے خواتین کے تحفظ کے اس نئے آئیڈیا پر ملاجلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ اکثر کا کہنا ہے کہ یہ آئیڈیا اچھا ہے، کیونکہ کوئی نہیں جانتا کہ کب کس خاتون پر جنسی حملہ ہو جائے۔