یا اللہ ہمارے بچوں کی حفاظت فرمانا : دہشتگردی کا خطرہ، ملک کے تعلیمی اداروں سے متعلق الرٹ جاری کر دیا گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 28, 2016 | 19:00 شام

 

لاہور(مانیٹرنگ رپورٹ )ہائیرایجوکیشن ڈپارٹمنٹ پنجاب نے دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر تمام جامعات اورکالجوں کو مراسلہ ارسال کردیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اکتیس دسمبر تک دہشتگرد تعلیمی اداروں کونشانہ بنا سکتے ہیں۔ایچ ای سی کی جانب سے پنجاب کی جامعات اورکالجوں کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بمبار اور ٹارگٹ کلر تعلیمی اداروں میں حملہ کرسکتے ہیں۔مراسلے کے مطابق دہشت گردوں کواساتذہ، طلبہ اور اداروں کے سربراہوں کوقتل کا ٹاسک دیا گیا ہے، جبکہ دہشت گرد تعلیمی اداروں میں پمفلٹ تقسیم

کرکے بھی خوف وہراس پھیلا سکتے ہیں۔ہائیرایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نےمراسلے میں ہدایت کی ہے کہ تعلیمی اداروں کی انتظامیہ چوکس رہے اور سیکیورٹی سخت کرنے کے تمام اقدامات کرے۔