لندن(مانیٹرنگ ڈیسک): پست قد شخص کو دیکھ کر لوگ عموماً تعجب کا اظہار کرتے ہیں لیکن بعض اوقات ضرورت سے زیادہ لمبے افراد توجہاں توجہ کا مرکز بنتے تھے وہیں ان کی مشکلات دیکھ کر انسان حیرت زدہ رہ جاتا ہے۔غیرمعمولی قد کے حامل افراد بعض اوقات اپنے لمبے قد کا فائدہ اٹھاتے ہیں لیکن عموماْ انہیں دراز قد ہونے کی وجہ سے روز مرہ کے امور میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، بس میں سفر کرنا ہو یا کسی بھی عمارت میں داخلے کے وقت انہیں سر جھکانا پڑتا ہے یہی نہیں سوتے ہوئے بھی بیڈ چھوٹا معلوم ہوتا ہے۔ زیر نظر چند تصاویر ایسی ہیں جن میں دراز قد افراد کی مشکلات محسوس کی جاسکتی ہیں۔
نوجوان باتھ روم میں نہانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن موصوف اپنے لمبے قد کی وجہ سے باتھ روم کی چھت سے لگے ہوئے ہیں۔
دراز قد نوجوان اپنی اہلیہ سے گلے مل کر خوشی کا اظہار کر رہا ہے لیکن موصوف کی اہلیہ کا قد صرف ان کے سینے کے برابر ہی آتا ہے۔
اپنے گھر میں ورزش کرنے والے نوجوان نے کمرے میں ایک مخصوص جگہ بنائی ہوئی ہے جہاں اس نے اپنا سر چھت سے لگنے سے بچنے کے لئے چھت میں جگہ بنائی ہوئی ہے۔
کار میں اگر سر نہیں آتا تو دراز قد شخص نے کار کی چھت میں ہی سوراخ کرالیا۔
طویل القامت شخص بیڈ پر سورہا ہے لیکن اس کی ٹانگیں بیڈ سے باہر نکلی ہوئی ہیں۔
چھ فٹ سے لمبا شخص بس میں انتہائی مشکل میں سفر کر رہا ہے۔
انتہائی تکلیف دہ انداز میں نوجوان سفر کرتے ہوئے۔
طویل شخص کا سر اکثر چھت پر لٹکے فینسی بلب سے ٹکرا جاتا ہے جس سے وہ بہت پریشان ہے۔