حجاب و نقاب کو فتح : دنیا کے امیر ترین ملک کی پارلیمنٹ سے شاندار خبر آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 12, 2017 | 07:46 صبح

برلن (ویب ڈیسک) سوئٹزرلینڈ کے ایوان بالا نے ملک میں مسلمان خواتین کے نقاب پر پابندی کا بل مسترد کر دیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سوئٹزرلینڈ کی پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں سوئس پیپلز پارٹی کی جانب سے پیش کیا گیا نقاب پر پابندی کا بل مستر دکر دیا گیا۔

 سوئٹزر لینڈ کے ایوان بالا میں ہونے والی ووٹنگ میں بل کی مخالفت میں 26 اور حق میں صرف 9 ووٹ پڑے جبکہ 4 اراکین نے ووٹنگ میں حصہ ہی نہیں لیا۔ سینٹ نے اپنے فیصلے میں کہا نقاب پر پابندی لگانے کی کوئی ضر

ورت نہیں، اس سے ملکی سیاحت کو نقصان ہو گا۔ دوسری جانب بل پیش کرنے والے رکن پارلیمنٹ نے نقاب پر پابندی کے لئے ریفرنڈم کرانے کی پٹیشن دائر کر دی۔