کزن کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والے ملزم کو بے غیرتوں کی طرح چھپنے پر پولیس نے دھرلیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 28, 2017 | 13:52 شام

پشاور(مانیٹرنگ): این جی او ورکر حنا شاہ نواز قتل کیس کے ایک اور مرکزی ملزم کو کوہاٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔کوہاٹ کے علاقے استارزئی کے تھانے کے پولیس حکام نے کہا کہ کیس کے مرکزی ملزم محبوب عالم کو، جو کہ مقتولہ کا کزن بھی ہے، کوہاٹ سٹی سے پیٹرولنگ کے دوران گرفتار کیا گیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ قتل کے مقدمے میں نامزد ملزمان میں سے 7 کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ اب صرف ایک ملزم فرار ہے۔

یاد رہے کہ 20 فروری کو حنا شاہ نواز کے قتل کے مرکزی ملزم کو 3 ساتھیوں سمیت گرفتار کیا تھا۔ڈسٹرکٹ پولی

س افسر (ڈی پی او) کوہاٹ جاوید اقبال نے بتایا تھا کہ مرکزی ملزم ذوالفقار علی بھٹو کو راولپنڈی سے جبکہ قتل میں ملوث اس کے 3 ساتھیوں کو کوہاٹ سے گرفتار کیا گیا۔یاد رہے کہ حنا شاہ نواز کو رواں ماہ 6 فروری کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا اور اس حوالے سے رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ انھیں مبینہ طور پر ان کے کزن نے 'غیرت کے نام پر قتل' کیا۔پولیس نے واقعے کے بعد بتایا تھا کہ حنا کے کزن محبوب عالم نے کوہاٹ کے علاقے استارزئی میں مبینہ طور پر انھیں 4 گولیاں مار کر قتل کیا۔

رپورٹس کے مطابق حنا نے ایم فل کر رکھا تھا، وہ اسلام آباد میں ایک این جی او سے منسلک تھیں اور ماہانہ 80 ہزار روپے کما رہی تھیں اور اپنی والدہ اور بھابی کی کفالت ان کے ذمہ تھی، کیونکہ ان کے والد اور بھائی کا انتقال ہوچکا تھا۔جبکہ خاندانی ذرائع کے حوالے سے یہ رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ حنا کا کزن ان کی ملازمت سے خوش نہیں تھا اور انھیں متعدد مرتبہ اس سے منع کرچکا تھا۔تاہم بعدازاں کیس نے اُس وقت نیا موڑ اختیار کرلیا تھا جب کیس میں نامزد مرکزی ملزم محبوب عالم نے سوشل میڈیا پر آکر اپنی بے گناہی کا دعویٰ کیا اور کہا کہ انھوں نے اپنی کزن کو قتل نہیں کیا بلکہ اصل مجرم کوئی اور ہے۔