بھارتی مقابلے کے امتحان کی ٹاپر ہندو لڑکی نے کشمیری مسلم نوجوان کو جیون ساتھی چن لیا،شدت پسند آگ بگولہ،عبرت ناک انجام کی دھمکی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 30, 2016 | 04:26 صبح

نئی دہلی (مانیٹرنگ) بھارتی مقابلے کے امتحان کی ٹاپر ہندو لڑکی نے کشمیری مسلم نوجوان کو جیون ساتھی چن لیا۔ شادی کے اعلان پر بنیاد پرست ہندو تنظیموں کو مرچیں لگ گئیں، لڑکی کے والدین کو خط لکھ کر ’’لو جہاد‘‘ شادی سے باز رہنے کی دھمکی دیدی۔ مقابلے کے امتحان میں ٹاپ کرنیوالی دلت ہندو لڑکی ٹینا نے فیس بک پر اعلان کیا کہ وہ اپنے ساتھی مسلم نوجوان اظہر سے جلد شادی کر رہی ہے۔