ایشین ہاکی چیمپئین ٹرافی: پاکستان نے ملائشیا کو ہرا دیا، کل فائنل میں بھارت سے مقابلہ ہو گا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 29, 2016 | 15:00 شام

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان نے ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں ملائیشیا کو پینلٹی شوٹ آؤٹ پر ہرا کر فائنل کیلئے کوالی فائی کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے شہر کوانٹن میں جاری ایشیا ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان کھیلا جانے والادوسرا سیمی فائنل میں مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کا میچ ایک ایک گول سے  برابر تھا۔ میچ کا فیصلہ پینلٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا جس میں پاکستان نے 2-3 سے مقابلہ جیت کر فائنل کیلئے کوالی فائی کرلیا ۔فائنل کل پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔