پاکستان ہاکی ٹیم اذلان شاہ ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہو گئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 16, 2017 | 19:37 شام

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان ہاکی ٹیم اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی جب کہ ایونٹ کی انتظامیہ نے پاکستان کی جگہ انگلینڈ کی ٹیم کو شامل کر لیا گیا ہے۔پی ایچ ایف ے سیکرٹری شہباز سینئر نے کہا ہے کہ ٹیم نے ایونٹ کیلیے اچھی تیاریاں کر رکھی تھیں تاہم اب ارجنٹائن، بیلجیم، سپین اور جرمنی میں میچز کھلانے کی کوشش کریں گے تاکہ لندن میں ورلڈ لیگ سے قبل اچھی میچ پریکٹس حاصل ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ ملائیشیا میں ہاکی کے فروغ میں پاکستان کا اہم کردار ہے، گرین شرٹس کے ایونٹ سے باہر ہونے پر افسوس ہوا، ایشین ہاکی فیڈریشن کو معاملہ میں مداخلت کیلیے خط لکھ دیا ہے۔منتظمین نے گرین شرٹس کی جگہ انگلینڈ کو شامل کر لیا جبکہ پاکستان کو ایونٹ سے باہر کرنے کی وجوہات کے بارے میں تاحال معلوم نہیں ہو سکا۔ یہ ایک افسوس کی بات ہے کہ قابل ہونے کے باوجود گرین شرٹس کو کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔۔ ایونٹ 26 اپریل سے 6 مئی تک ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں شیڈول ہے۔