رشنا خان بیرون ملک لیگ ہاکی کھیلنے والی پہلی پاکستانی کھلاڑی بن گئیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 10, 2017 | 07:10 صبح

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ویمن ہاکی ٹیم کی گول کیپر رشنا خان نے منفرد اعزاز حاصل کر لیا، وہ بیرون ملک لیگ ہاکی کھیلنے والی پہلی پاکستانی ویمن ہاکی پلیئر بن جائیں گی، رشنا کا سڈنی کے کلب سے چھ ماہ کا معاہدہ ہواہے۔پاکستان ویمن ہاکی ٹیم کی گول کیپر رشنا خان کی محنت رنگ لے آئی، قومی ٹیم کےلئے خوب محنت کی جس کے بل پر ان کو غیر ملکی لیگ کا موقع بھی مل گیا۔ رشنا خان کا سڈنی کے سینٹ جارج رینڈوک کلب سے چھ ماہ کا معاہدہ ہوا ہے، اس دوران رشنا خان ہاکی لیگ کھیلیں گی اور ساتھ ہی کوچنگ کورسز بھی کریں گی۔

رشنا کا کہنا ہے کہ یہ ان کےلئے لیے اعزاز ہے۔