پنجاب میں چھٹی کااعلان

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 20, 2017 | 10:03 صبح

ملتان (مانیٹرنگ رپورٹ) تحصیل شجاع آبادکے یوسی چیئرمین کے بیٹے کاولیمہ سرکاری اسکول میں منعقد کروادیاگیا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین یوسی 141افسرخان کے بیٹے کے ولیمے پراسکول میں چھٹی کااعلان کردیاگیا۔جبکہ ولیمہ کی تقریب کےلئے سرکاری اسکول میں کرسیاں اورمیزیں سج گئیں،اور ظہرانے کے اہتمام کیا گیا۔ ظہرانے کے لئے دیگیں بھی اسی اسکول میں پکائی گئیں۔

ذرائع کے مطابق یوسی چیئرمین کے بیٹے کی تقریبِ ولیمے کیلیے سرکاری اسکول شادی ہال میں تبدیل کردیاگیا۔حکومت کی طرف سے اسکولوں میں شادی کی تقریبات منع

قد پر پابندی کے باوجودتقریب ہوئی۔اس حوالے سے جب ای ڈیایجوکیشن اشفاق گجر سے ر ابطہ کیاگیاتوان کاکہناتھا کہ تقریب کاعلم نہیں،ایسا ہے توسخت کارروائی کریں گے۔