ہالینڈ : افسوسناک واقعہ پیش آگیا ، انتہا پسندوں نے مسجد کو آگ لگا دی، تفصیلات اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 29, 2016 | 06:52 صبح

لندن (ویب ڈیسک) ہالینڈ کے شہر کیولم برگ میں شرپسندوں نے حملہ کرکے  اسلامک سینٹر کو آگ لگادی،مسلمان اسلامک سینٹر میں دین اسلام کی تبلیغ اور نماز ادا کرتے تھے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شرپسندوں نے مسلمان کمیونٹی کی جانب سے بنایا گیا اسلامک سینٹر کو نامعلوم شرپسندوں نےآگ لگا دی۔آگ اس قدر شدید تھی کہ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے  قریب کی عمارتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جب کہ حملہ آور باآسانی فرار ہوگئے۔واقعے کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں تاہم آگ پھیلنے کی و

جہ سے 2 قریبی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔ حکام کے مطابق اسلامک سینٹر کی یہ عمارت ایک اسلامک تنظیم نے مسجد کے قیام کے لیے خریدی تھی جس کا تعمیری کام جاری تھا۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ آگ کچھ شرپسندوں نے جان بوجھ کر لگائی ہے تاہم ابھی تک واقعے کی ذمہ داری کسی نے قبول کی نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے