بالی ووڈ کی معروف حسینہ نے اسلام قبول کر لیا؟

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 17, 2017 | 12:06 شام

 

نیویارک(مانیٹرنگ رپورٹ) ہالی ووڈ کی نامور اداکارہ لنڈسے لوہان کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ”اسلام وعلیکم“ کے پیغام نے ایک بار پھر ان کے قبول اسلام سے متعلق چہ مگوئیوں کو ہوا دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ہالی ووڈ اداکارہ لنڈسے لوہان کی امریکا کے شہر نیویارک میں ہاتھوں میں قرآن حکیم تھامے تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئیں تھیں جس کے بعد ان کے اسلام قبول کرنے سے متعلق خبریں سامنے آئیں تھیں تاہم ایک مرتبہ پھر اسی قسم کی چہ مگوئیاں دوبارہ ہونے لگی ہ

یں جب کہ مغربی میڈیا نے لنڈسے لوہان کے قبول اسلام سے متعلق کئی سوالات اٹھائے ہیں۔اداکارہ گزشتہ سال شامی پناہ گزینوں کی مدد کے لیے ترکی جا پہنچیں تھیں جہاں اسکارف پہنی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی تھی جس پر امریکی میڈیا نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا لیکن اب ایک بار پھر اداکارہ کے عمل نے ان کے اسلام میں داخل ہونے کی چہ مگوئیوں کو ہوا دے دی ہے۔ لیکن اب تک اداکارہ کی جانب سے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی باقاعدہ تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔واضح رہے کہ امریکی اداکارہ لنڈسے لوہان اب تک متعدد فلموں اور ڈرامہ سیریل میں کام کرچکی ہیں۔