پاکستان جعلی دودھ تیار کرنے والے ممالک میں سر فہرست

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 19, 2017 | 19:07 شام

لاہور(مانیٹرنگ)لاہور چیمبر میں ملاوٹ کے نقصانات پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اْن عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے جو خوراک بالخصوص دودھ میں ملاوٹ کرتے ہیں ۔بدقسمتی سے پاکستان خراب، مضر صحت اور جعلی دودھ بنانے والے ممالک میں بھی سرفہرست ہے ۔
سیکرٹری لائیوسٹاک نسیم صادق نے کہا کہ جلد ہی دودھ میں ملاوٹ سے متعلق شکایات کا ازالہ کرنے کے لیے ایک سیل قائم کیا جائے گا، گوالوں کے صارفین سے براہِ راست تعلقات قائم کیے جائیں گے کیونکہ مڈل مین ہی برائیوں کی
جڑ ہے ۔
لاہور چیمبر کے صدر عبدالباسط اور نائب صدر محمد ناصر حمید خان نے حکومت پر زور دیا کہ وہ صاف دودھ کے لئے کمرشل پراسیسنگ پلانٹس لگائے ۔سیمینار سے ڈاکٹر محمود شوکت، جناح ہسپتال کے ڈاکٹر راشد ضیا اور دیگر نے بھی خطاب کیا