جاپانی شہری کی ملتان میں ہوٹل کی چھت سے کود کر خودکشی، ملنے والے خط کی تحریر پڑھ کر آپ غمزدہ ہوجائیں گئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 12, 2017 | 06:25 صبح

 

ملتان(مانیٹرنگ رپورٹ) جنوبی پنجاب کے شہر ملتان میں واقع ایک ہوٹل کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر ایک جاپانی شہری نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

ذرائع کے مطابق سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) ملتان احسن یونس کے مطابق جاپانی شہری نے ملتان کے علاقے طارق روڈ پر واقع ہوٹل کی تیسری منزل سے چھلانگ لگائی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔پولیس نے جاپانی شہری کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے نشتر اسپتال منتقل کردی۔سی پی او کے مطابق جائے وقوع سے فرانزک شواہد اکٹھے کیے جاچکے ہیں اور واقعے

کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ جائے وقوع سے مبینہ طور پر جاپانی شہری کا ایک خط بھی ملا ہے، جس میں تحریر ہے کہ ‘میں بہت اداس ہوں’۔ جاپانی شہری کی شناخت اوکا مکارا کے نام سے کی گئی ہے، جو ڈیرہ غازی خان میں ایک پراجیکٹ پر کام کی غرض سے مذکورہ ہوٹل میں رہائش پذیر تھا۔چین اور جاپان سے تعلق رکھنے والے مزید 15 سے 20 افراد بھی اسی ہوٹل میں رہائش پذیر ہیں۔