ہوٹل برف میں دب پر گم ہوگیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 19, 2017 | 18:50 شام

روم(مانیٹرنگ) ابروتزو کے علاقے گرین سسو کے قریب پہاڑوں میں واقع تین منزلہ ہوٹل پر برفانی تودہ گرنے سے کم از کم 30 افراد لاپتا ہوگئے ہیں۔ اٹلی کے علاقے  ابروتزو میں زلزلے کے بعد ہوٹل ریگوپیانو پر ایک برفانی تودہ آن گرا جس نے پورے ہوٹل اور وہاں مقیم کم از کم 30 افراد کو اپنے نیچے دفن کرلیا ہے۔

حکام کے مطابق اٹلی کے مختلف علاقوں میں حالیہ دنوں میں شدید برفباری ہوئی اور گزشتہ روز ابرتزو سمیت کئی علاقوں میں زل

زلے کے متعدد جھٹکے محسوس کیے گئے جبکہ یہ حادثہ بھی زلزلے کے باعث ہی وقوع پذیر ہوا ہے۔ امدادی ٹیموں کو ہیلی کاپٹروں اور خصوصی امدادی گاڑیوں کے ذریعے متاثرہ علاقے میں بجھوایا جاچکا ہے تاہم شدید برفباری کے سبب امدادی کارکنوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

یسکیو ٹیم کے سربراہ انتونیو کروسیتا کا کہنا ہے برفانی تودہ گرنے سے ہوٹل کی چھت کا ایک حصہ منہدم ہو گیا ہے اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کے وقت ہوٹل کے عملے کے 7 ارکان اور 20 سیاحوں سمیت  30  سے زائد افراد موجود تھے جبکہ ہوٹل میں 3 بچے بھی قیام پذیر تھے۔ اب تک 3 بچوں سمیت بیشتر افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 2 افراد کو زندہ بچالیا گیا ہے اور باقی افراد اب بھی برف تلے دبے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔