دنیا کا سب سے شرمناک فحاشی کا اڈا کھل گیا۔۔یہ اڈا کس لیے کھولا گیا ہے جان کر آپ بھی توبہ توبہ کر اٹھیں
بارسلونا (مانیٹرنگ ڈیسک) جب کوئی معاشرہ گمراہی کی دلدل میں دھنسنا شروع ہوجائے تو اس کا ہر اگلا قدم اسے مزید ذلت و پستی کی جانب لے کر جاتاہے۔ کچھ ایسا ہی معاملہ مغربی تہذیب کے ساتھ پیش آرہا ہے، جہاں انسانوں کے درمیان مادر پدر آزاد اختلاط تمام حدیں پھلانگ گیا تو اب بے جان اشیاءکے ساتھ بدفعلی کے اڈے کھلنا شروع ہوگئے ہیں۔ سپین کے شہر بارسلونا میں اس نوعیت کا پہلا قحبہ خانہ کھول دیا گیا ہے جہاں گاہکوں کی تسکین کے لئے جنسی گڑیائیں پیش کی جارہی ہیں۔ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق لومی ڈولز نامی کمپنی نے یہ قحبہ خانہ کھولا ہے اور یہاں ایک جنسی گڑیا کے ساتھ ایک گھنٹے کا وقت گزارنے کے لئے 80یورو کی فیس وصول کی جارہی ہے۔ لومی ڈولز کمپنی کا کہنا ہے کہ ان کی گڑیاں 100 فیصد حقیقی لڑکیوں جیسی نظر آتی ہیں، اور اس بات پر فخر کا اظہار کیا ہے کہ کمپنی نے یورپ میں یہ سروس فراہم کرنے کی پہلی مثال قائم کی ہے۔ لومی ڈولز کمپنی کا کہنا ہے کہ للی، کیٹی، ایزا اور ایکی اس کی مقبول ترین گڑیاں ہیں جن میں سے ہر ایک کا قد، جسمانی ساخت، رنگت اور چہرے کے نقوش دوسری سے مختلف ہیں۔ گڑیوں کے ساتھ وقت گزارنے کے لئے ایڈوانس بکنگ کروانا پڑتی ہے، اور گاہک کی خواہش کے مطابق ان کا میک اپ اور ڈریسنگ کی جاتا ہے۔ لومی ڈولز نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا ہے ”ہماری گڑیاں 100 فیصد حقیقی محسوس ہوتی ہیں۔ ان کی جوڑوں کی حرکت ہو یا جلد کا لمس، آپ ان کے حقیقی پن پر حیران رہ جائیں گے۔ براہ کرم، آنے سے پہلے ہمیں اپنے دل کی بات کھل کر بتائیں تاکہ ہم آپ کی خواہش کے عین مطابق انہیں تیار کرسکیں۔“۔۔یہ ڈیل گاہکوں کو اپنے ہوٹل کی طرف متوجہ رکھنے کے لیے بنائی گئی ہے۔