پرویز رشید کی طبعیت بگڑ گئی ، ہسپتال پہنچادیا گیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 12, 2017 | 08:37 صبح
راولپنڈی (مانیٹرنگ رپورٹ ) سابق وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات پرویز رشید کو طبعیت خراب ہونے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق لیگی سینٹر اور سابق وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات پرویز رشید کو سینے میں تکلیف کے باعث راولپنڈی کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انکا معائنہ اور ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز رشید کے سینے میں تکلیف ہے تاہم انکا ای سی جی اور دیگر ٹیسٹ کلیئر آئے ہیں جس کے بعد انہیں گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔