حدیبیہ پیپر ملز:ایک اور تباہ کُن انکشاف ہوگیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 16, 2017 | 18:11 شام

اسلام آباد (مانیٹرنگ ) وزیر اعظم اور انکے سمدھی وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے حدیبیہ پیپر ملز منی لانڈرنگ کیس میں توڑ نکالنے کیلئے برطانیہ نے قانونی ماہرین کی ٹیم کی خدمات حاصل کرلیں۔ذرائع کے مطابق مذکورہ ٹیم کے ارکان پاکستان پہنچنے کے بعد پٹرولیم سیکٹر میں اسحاق ڈار کے فرنٹ کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہونیوالی شخصیت کے گھر قیام پذیر ہیں جہاں ان کی موجودگی کو انتہائی خفیہ رکھنے کیلئے نیب ، ایف بی آر اور دیگر متعلقہ حکام کے علاوہ حکومتی لیگل ٹیم کے ارکان رات کی تاریکی میں وزٹ کرکے مذکورہ ٹیم کی ہ

دایات کی روشنی میں ریکارڈ میں ردوبدل اور دستاویزات تیار کررہے ہیں ، اور یہ سلسلہ کئی روز سے جاری ہے ، نیب ، ایف بی آر اور دیگر متعلقہ حکام کے علاوہ حکومتی لیگل ٹیم کے ارکان دن کی روشنی یا دفتری اوقات کی بجائے رات کی تاریکی میں اسحاق ڈار کی قریبی شخصیت اور حضرت بری امام سرکار کے گدی نشین کے قریبی رشتہ دار کے گھر رپورٹ کرتے ہیں۔