حمیرہ،احمد بٹ الگ الگ بیٹا دونوں کے حوالے،اپنی نوعیت کا عجب فیصلہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 07, 2016 | 16:10 شام

لاہور(ویب رپہرٹ) گارجیئن عدالت میں معروف گلوکارہ حمیرا ارشد کے بچے کی حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،سماعت کے دوران حمیرا ارشد اوراحمد بٹ نے بچے کے معاملے پرصلح نامہ عدالت میں پیش کر دیا اور کہا کہ دونوں نے معاملات باہمی رضامندی سےطے کر لیےہیں۔ عدالت میں جمع کرائے گئے صلح نامہ کے تحت ہفتہ اوراتوار کو بچہ اپنے والد احمد بٹ کے پاس رہے گا جب کہ پیر سے جمعہ تک بچہ اپنی والدہ حمیرا ارشد کے پاس رہا کرے گا۔ واضح رہے کہ معروف گلوکارہ حمیرا ارشد اور ان کے شوہر احمد بٹ کے درمیان دو مرتبہ راضی نامہ ک
رنے کے باوجود دو سال سے جاری رنجشیں اور چپقلش کا خاتمہ طلاق پر ہوا تھا۔ جس کے بعد دونوں کی جانب سے بچے کی حوالگی کے لیے عدالت میں رسہ کشی کا آغاز ہوگیا تھا جو باہمی رضامندی کے بعد صلح نامے جمع کرانے کے بعد یہ کیس ختم کردیا گیا۔