تلور کے شکار پر آئے قطری شہزادوں کی آڑ میں کونسا وفاقی وزیر کیا فائدہ حاصل کر رہا ہے؟ انکشاف نے ہر طرف ہلچل مچا دی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 02, 2017 | 12:21 شام

 

چاغی (مانیٹرنگ رپورٹ ) پاکستان پیپلز پارٹی مر کزی رہنما سینیٹر سردار فتح محمد حسنی نے اپنے ایک بیان کہا ہے کہ قطری شہزادہ واشک میں شکار کے لئے آنے والے ہمارے معزز مہمان ہیں لیکن ان کے شکار کا غلط فائدہ ایک وفاقی وزیر اٹھا رہے ہیں، جسکی وجہ علاقے میں آباد اقوام کو دست و گر یبان کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، یہاں آباد سینکڑوں سالوں سے آباد لوگوں کو ان کے آباو اجداد کے وراثتی اور قطونی زمینوں بے دخل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،اور وہاں آباد سینکڑوں ایکڑ فصلوں برباد کیا جا رہا ہے اور آئ

ندہ تین روز میں مختلف سیاسی پارٹیوں ، قبائلی عمائدین ، اور رفقاءسے مشورہ کرکے واشک،خاران،نوشکی،چاغی اور بلوچستان بھر ہم خیال دوستوں سے ملاقات کے بعدباقاعدہ احتجاج شروع کیا جائے گا،او ر مختلف قومی شاہراہوں کو بلاک کرکے شدید احتجاج کو بلوچستان وسعت دیا جائے گا،اور ہر فورم پر عوام کے حقوق کی پامالی کے خلاف آواز بلند کیا جائے گا،تاکہ لوگوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم نہ کیا جائے۔