نوجوان نے مردانہ وار روتے ہوئے جہاز اتروالیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 12, 2017 | 08:16 صبح

لاہور(مانیٹرنگ)جدہ جانے والی پرواز کو مسافر کے شور شرابے کے بعد واپس اتار لیا گیا۔ بتایا گیا کہ شیخوپورہ کے رہائش عرفان حاکم نے جہاز کے ٹیک آف ہونے کے کچھ دیر بعد ہی شور مچانا شروع کردیا کہ میری بیوی کا انتقال ہوگیا ہے جس کی وجہ سے پائلٹ نے انسانی ہمدردی کے تحت جہاز کو واپس لاہور لینڈ کروا دیا۔ جب مسافر عرفان حاکم کو جہاز سے آف لوڈ کیا تو تحقیقات سے پتہ چلا کہ حقائق اس سے مختلف ہیں مسافر حاکم کی بیوی زندہ ہے لیکن مسافر عرفان حاکم کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیوی سے دور نہیں رہ سکتا تھا اس لئے ایسا

کیا، ائیرپورٹ حکام نے مزید تحقیق کے لئے عرفان حاکم کو تحویل میں لے لیا ہے تاکہ اصل حقائق تک پہنچا جائے۔