بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) دھوکے باز شوہروں کی بیویاں اکثر صبر کرکے چپ چاپ بیٹھ جاتی ہیں لیکن ایک چینی خاتون نے بدکردار شوہر کو ایسا سبق سکھایا کہ جس کی مثال نہیں ملتی۔ انتیس سالہ ٹنگ سو کو شک تھا کہ اس کا 30 سالہ شوہر چینگ کسی عورت کے ساتھ چکر چلارہا ہے۔ اس نے موبائل ٹریکر کے ذریعے اس کا تعاقب کرنے کا فیصلہ کیا۔ٹریکر لگانے کے بعد اس نے اپنے شوہر کے باہر جانے کا انتظار کیا ۔شوہر کے باہر جاتے ہی وہ بھی گھر سے نکل پڑی۔ٹریکر کے ذریعے ٹنگ نے دیکھا کہ اس کے شوہر کی گاڑی ایک بڑے شاپنگ سنٹر کے سامنے پارکنگ میں کھڑی تھی اور مسلسل مشکوک انداز میں ہل رہی تھی۔ جب وہ گاڑی کے پاس پہنچی تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ اس کی اپنی جڑواں بہن اس کے شوہر کے ساتھ رنگ رلیاں منارہی تھی۔ ٹنگ پر نظر پڑتے ہی دونوں اچانک گھبرا گئے اور بوکھلاہٹ میں برہنہ حالت میں ہی دوسرے دروازے سے اچھل کر باہر نکل گئے۔ٹنگ نے انہیں کچھ بھی نہیں کہا بلکہ وہ تیزی سے گاڑی میں گھسی اور دروازے لاک کرلئے۔ اس کے بعد اس نے زور زور سے ہارن بجانا شروع کردیا جس کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد ان کی طرف متوجہ ہوگئی اور بدکردار شوہر اور اس کی ناجائز محبوبہ ساری دنیا کے سامنے برہنہ حالت میں عبرت کا نشان بن گئے۔ دونوں نے ٹنگ کی بہت منتیں کیں لیکن اس نے ایک نہ سنی اور گاڑی بھگا کر لے گئی۔ برہنہ جوڑے کو لوگوں نے گھیر لیا اور ان کی تصاویر اور ویڈیو بناتے رہے۔لیکن ٹنگ کے ساتھ جو دھوکہ ان کے شوہر نے کیا تھا اس کے بعد انہیں اس بات سے کوئی فرق نہ پڑا کہ ان کی اپنی بہن اور شوہر وہاں سب کے درمیان تماشا بن رہے ہیں۔