میاں بیوی نے ایک دوسرے کو رنگے ہاتھو پکڑلیا،کیسے؟،ایک حیران کن واقعہ
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع فروری 06, 2017 | 10:26 صبح
لندن(مانیٹرنگ)ایک خاتون نے اپنے بے وفا شوہر کو پھنسانے کے لیے ایسا جال بچھایا کہ اس کا بچنا ناممکن ہو گیابرطانیہ میں ایک خاتون نے اپنے بے وفا شوہر کو پھنسانے کے لیے ایسا جال بچھایا کہ اس کا بچنا ناممکن ہو گیا اور اسے بڑی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ برطانیہ کی اس خاتون کو شبہ تھا کہ اس کے شوہر کے دیگر خواتین کے ساتھ تعلقات ہیں۔ اس نے شوہر کو پھنسانے کے لیے اپنی ایک سہیلی کی خدمات حاصل کیں اور اسے اپنے شوہر کو لبھانے کو کہا۔ شوہر تو گویا پہلے ہی اس پر آمادہ تھا۔ لہٰذا دونوں میں ملاقات طے ہو گئی۔ خاتون کی سہیلی نے اس کے شوہر کو اپنے گھر ملنے کے لیے بلایا تھا۔ ادھر اس نے اس کی بیوی کو بھی اطلاع دے دی، چنانچہ شوہر سے پہلے بیوی وہاں پہنچ گئی۔ جب شوہر نے دروازے کی گھنٹی بجائی تو دروازہ اس کی بیوی نے کھولا۔ بیوی کو سامنے دیکھ کر شوہر کے اوسان خطا ہو گئے۔ بیوی نے دروازہ کھولتے ہیں شوہر سے پہلا مطالبہ یہ کیا کہ ”مجھے طلاق چاہیے۔“ اور پھر پوچھا کہ ”بتاﺅ تمہارا اور کتنی خواتین کے ساتھ چکر چل رہا ہے۔“خاتون اس سارے عمل کی ویڈیو بھی بنا رہی تھی جو اس نے بعدازاں فیس بک پر شیئر کی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پکڑے جانے پر شوہر چالاکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہتا ہے کہ ”میں پہلے ہی جانتا تھا کہ یہ تمہاری سہیلی ہے۔“ لیکن بیوی اس کی باتوں میں نہیں آتی اور اسے بتاتی ہے کہ ” تم اتنے بھی چالاک نہیں ہو۔“یہاں مضحکہ خیز صورتحال اس وقت پیدا ہوتی ہے جب شوہر اپنی بیوی پر بے وفائی کا الزام عائد کر دیتا ہے اور بیوی برملا اعتراف کر لیتی ہے کہ وہ اس سے بے وفائی کرتی رہی ہے۔فیس بک صارفین ویڈیو دیکھ کر دونوں ہی پر تنقید کر رہے ہیں کیونکہ دونوں نے ایک دوسرے سے بے وفائی کی۔