شوہر کی غیر موجودگی میں بیوی کیا کرتی تھی۔۔۔۔جان کرآپ بھی حیران رہ جائیں گے۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 21, 2017 | 21:16 شام

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) عام طور پر تو پولیس مجرموں کی جاسوسی کرکے انہیں پکڑتی ہے لیکن بھارتی شہر حیدرآباد میں ایک شہری نے پولیس والے کی جاسوسی کر کے اسے اپنی بیوی کے ساتھ رنگ رلیاں مناتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق پکڑے جانے والے سب انسپکٹر کا نام و جے کمار بتایا گیا ہے، جس کی عمر 35 سال ہے اور وہ خمام پولیس سٹیشن میں تعینات تھا۔ وہ شادی شدہ اور دو بچوں کا باپ ہے۔ اس نے 27 سالہ شادی شدہ خاتون سے 8 ماہ قبل فیس بک کے ذریعے تعلق استوار کیا۔ یہ خاتون بھی ایک چھ سالہ

بیٹے کی ماں ہے۔رپورٹ کے مطابق سب انسپکٹر خاتون کے ساتھ اس کے گھر پر ہی ملاقاتیں کرتا تھا۔ خاتون کی موبائل فون پر غیر معمولی مصروفیت کو دیکھتے ہوئے اس کا سافٹ وئیر انجیئر خاوند شک میں مبتلا ہو گیا اور اسے رنگے ہاتھوں پکڑنے کی ایک ترکیب تیار کر لی۔ ہفتے کے روز اس نے اپنی اہلیہ کو بتایا کہ وہ تین دن کیلئے شہر سے باہر جا رہا تھا، لیکن ساتھ ہی چوکیدار کو بھی خبردار کر دیا کہ جیسے ہی اس کے گھر میں کوئی اجنبی شخص داخل ہو تو اسے اطلاع کر دے۔ خدشے کے عین مطابق خاوند کے گھر سے رخصت ہوتے ہی خاتون نے اپنے آشنا کو بلا لیا۔ جیسے ہی وہ گھر میں داخل ہوا تو چوکیدار نے صاحبِ خانہ کو اطلاع کر دی، جس نے موقع پر پہنچ کر دونوں کو قابلِ اعتراض حالت میں پکڑ لیا۔ خاوند کی شکایت پر اس کی اہلیہ اور سب انسپکٹر کو گرفتار کر کے ان کے خلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں۔اور معاملہ عدالت تک جا پہنچا ہے۔