عمران کا چھوڑیں۔۔۔حسین نواز نےہدایت کردی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 08, 2016 | 18:27 شام
اسلام آباد: (مانیٹرنگ) پناما کا ہنگامہ جای ہے۔ وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز نے اپنے وکیل اکرم شیخ سے رابطہ کیا اور انہیں ہدایت کی کہ جوڈیشل کمیشن بننے کی صورت میں عمران خان کو بطور گواہ کٹہرے میں بلا کر بھرپور تیاری کے ساتھ جرح کی جائے۔ حسین نواز نے وکیل کو ہدایت کی کہ سپریم کورٹ کے 5 رکنی بنچ کے روبرو عمران خان اور جہانگیر ترین کی آف شور کمپنیوں کے معاملات بھی کمیشن کو بھیجنے کی استدعا کی جائے۔
دوسری طرف حسن نواز نے اپنی آف شور کمپنیوں کا مالی ریکارڈ سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا ہے۔ اضافی دستاویز کی صورت میں فلیگ شپ انویسٹمنٹ، فلیگ شپ سکیورٹیز، کیو ہولڈنگ، کیوئنٹ لمیٹڈ اور کوئنٹ ایٹن پلیس لمیٹڈ کا ریکارڈ اور آڈٹ رپورٹس جمع کرائی گئی ہیں۔