آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گجرات میں اپنے آبائی قصبے کنجاہ شریف کا دورہ کرکے میجر شبیر شریف شہید اسپتال کا افتتاح کیاہے ۔آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق علاقہ معززین نے بھی اسپتال کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ بھی کیا اوروہاں داخل مریضوں کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی ۔