وزیر اعظم کی طرف سے افتخار قیصر کے لیے خوشخبری
اسلام آباد: (مانیٹرنگ ڈیسک) بیرسٹر عابد وحید شیخ کی ہدایت پر خیبر پختونخوا حکام نے پچاس ہزار روپے کا امدادی چیک افتخار قیصر کے حوالے کر دیا ہے۔ بیرسٹر عابد وحید شیخ کا کہنا ہے کہ افتخار قیصر پاکستان کا فخر اور قومی اثاثہ ہیں اس لئے حکام سے اُن کے مکمل علاج معالجہ کرانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ بیرسٹر وحید شیخ نے کہا کہ افتخار قیصر کا کسی بھی سرکاری ہسپتال میں علاج معالجہ کرانے کو بھی تیار ہیں۔ وزارت اطلاعات نے بھی معروف کامیڈین افتخار قیصر سے رابطہ کیا ہے اور ان کے علاج کا بیڑا اٹھاتے ہوئے انہیں پشاور سے اسلام آباد لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔