مخالفین کے منہ پر ایک اور طمانچہ: جو کام کوئی نہ کر سکا وہ آئی جی خیبر پختونخوا نے کردکھایا ، ہر طرف دھوم مچ گئی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع فروری 20, 2017 | 10:12 صبح
پشاور (مانیٹرنگ رپورٹ) آئی جی خیبر پختونخوا ناصر درانی نے سی پیک کی سکیورٹی کے لئے فورس بنانے کی تجویز دیدی ہے۔ذرائع کے مطابق آئی جی کے پی کے نے سی پیک سپیشل سیکیورٹی یونٹ کے قیام کیلئے صوبائی حکومت کوخط لکھا ہے اور تجویز دی ہے کہ پاک چین راہداری کی حفاظت کیلئے ایک علیحدہ فورس بنائی جائے جس کیلئے 4 ہزار 180 پولیس اہلکارجلدبھرتی کئے جائیں۔
خط کے متن میں تجویز دی گئی ہے کہ نئے یونٹ کیلئے23.91 ملین روپے فوری طور پرمختص کیے جائیں اور ہر روٹ اور مناسب مقام پر سپیشل سکیورٹی یونٹس قائم کیے جائیں۔مزید برآں خیبر پختوا پولیس نے اس ضمن میں فنڈنگ کیلئے حکومت سے مدد مانگی لی ہے اور پولیس اہلکاروں کی بھرتی کیلئے فنڈ مختص کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔