کرپشن کے حمام میں سبھی ننگے نکلے : سابق آئی جی پولیس سمیت 8 افراد کی شامت آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 30, 2017 | 14:55 شام

لاہور(ویب ڈیسک) احتساب عدالت میں محکمہ سندھ پولیس میں کرپشن کا ریفرنس دائر کیا گیا ہے جس میں سابق آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی سمیت 8افراد کوملزم نامزد کر دیا گیا۔

کراچی کی احتساب عدالت میں ملزمان کیخلاف اختیارات کےناجائزاستعمال،کرپشن اوردیگردفعات کےتحت ریفرنس دائرکیاگیا تھا۔ریزرو پولیس میں 881 افراد کی غیر قانونی بھرتیاں کی گئیں۔قومی خزانے سے 50کروڑ روپے سے زائد لوٹے گئے ۔غیر قانونی طورپر بھرتی عملے کو تنخواہیں جاری ہوتی رہیں۔نیب کے مطابق ملزمان پر 881 غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے، بھرتیاں سندھ ریزرو پولیس حیدرآباد کے لئے کی گئیں۔بھرتیوں کےذریعے50 کروڑ 46 لاکھ 61 ہزار 664 روپے قومی خزانےسےلوٹےگئے۔بھرتیاں کانسٹیبلز، کمپیوٹرآپریٹر اور دیگر عہدوں پر کی گئیں، غیر قانونی طورپر بھرتی کیے گئےعملےکی تنخواہیں جاری ہوتی رہیں، پسندیدہ امیدواروں کو بغیرتحریری اور جسمانی ٹیسٹ کےبھرتی کیا گیا۔