اللہ کو راضی کرنے اور خصوصی فضل حاصل کرنے کیلئے امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس کیا طریقہ اپناتے ہیں؟ تصاویر دیکھ کر آپ کا دل بھی کرے گا کہ فوری طور پر۔۔۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 17, 2016 | 09:03 صبح

مکہ المکرمہ : مقولہ مشہور ہے کہ ” خدمت سے خدا ملتا ہے “، شاید اللہ کے مہمانوں کی خدمت کی لگن اور ان کے آرام و سکون کا خیال رکھنے کے باعث ہی شیخ عبدالرحمان السدیس کو اللہ کی جانب سے امام کعبہ و امام حج بنایا گیا ہے۔

روزنامہ پاکستان کے مطابق امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس رات گئے بیت اللہ کے انتظامات اور زائرین کی سہولیات کا جائزہ لیتے رہتے ہیں۔ شیخ سدیس حرمین شریفین کے نہ صرف سب سے بڑے امام ہیں،بلکہ حرمین شریفین کے تمام ائمہ وخطباءاور حرمین شریفین میں ہر قسم کے انتظامات او

ر اداروں کے نگران اعلیٰ بھی ہیں لیکن اتنے بڑے منصب کے باوجود وہ رات کے پچھلے پہر عام لباس میں منہ ڈھاپ کر بغیر کسی سیکورٹی گارڈ کے خانہ کعبہ آتے ہیں اور انتظامات کا جائزہ لیتے ہیں۔

 

 


حرمین شریفین کے خدام کہتے ہیں کہ ہمارے ساتھ آکر دستر خوان پر افطاری کرتے ہیں جبکہ خود ہی بیت اللہ کی خدمت بھی کرنے لگ جاتے ہیں اور صفائی کے عملہ کے ساتھ کام کرانے لگتے ہیں۔ راتوں کو جاگ گر اللہ کے گھر کے انتظامات اور اللہ کے مہمانوں کی دیکھ بھال کے لیے گھومنا،رب سے اور رب کے گھر سے سچی محبت کی علامت ہے۔اس قدر بیت اللہ کی خدمت اور تواضع ہی کا نتیجہ ہے کہ اللہ نے اپنے گھر نماز اور منبر کی ذمہ داری دے کر امام کعبہ کو عظیم اعزاز عطا کیا ہے۔