امام کعبہ 6 اپریل کو پاکستان کے کس شہر میں ہونگے ؟اس خبر میں جانیے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 01, 2017 | 06:18 صبح

لاہور (ویب ڈیسک) امام کعبہ الشیخ عبد الرحمن السدیس اپنے بڑے وفد کے ہمراہ 6 اپریل کو اسلام آباد پہنچ رہے ہیں جبکہ سعودی عرب کے وزیر مذہبی امور بھی وفد میں آرہے ہیں ۔

جے یو آئی کا صدسالہ اجتماع کا آغاز 7 اپریل بروز جمعہ کو اضاخیل نوشہرہ پشاور میں ہو گا اور خطبہ جمعہ امام حرم دیں گے جبکہ مولانا فضل الرحمن کا صدارتی خطاب جمعہ کے بعد ہو گا،جے یو آئی کا صد سالہ عالمی اجتماع ملکی سیا ست کا رخ تبدیل کر دیگا یہ باتیں جے یو آئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے یہاں میڈیا اور پارٹی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔