امام کعبہ آج پاکستان آئیں گے پشاور میں ریڈ کارپٹ استقبال ہوگا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 06, 2017 | 07:44 صبح

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اعلیٰ ترین معزز مہمان امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس کا آج پشاور کے ہوائی اڈے پر”ریڈ کارپٹ“ پر استقبال کیا جائیگا،گورنرخیبرپختونخوا اقبال ظفرجھگڑا،مولانا فضل الرحمن، مولانا عبدالغفور حیدری معززمہمان کا خیرمقدم کریں گے۔امام کعبہ کو پاکستان موجودگی کودوران ان کے شایان شان اعلی پروٹوکول دیا جائے اور حفاظتی دستہ ہمراہ ہوگا۔ سعودی عرب کے وزیرمذہبی امور دیگر سعودی حکام پر مشتمل وفد کے ہمراہ امام کعبہ خصوصی طیارے پر پشاور پہنچیں گے۔ اگلے روز جمعہ کو امام کعبہ کی قیادت میں اعلیٰ سعودی وفد اضاخیل نوشہرہ میں جمعیت علماءاسلام (ف) کی صدسالہ تقریبات میں شرکت کیلئے روانہ ہوگا،امام کعبہ کی امامت میں اجتماع گاہ میں نماز جمعہ ادا کی جائے گی،سات اپریل کی شام امام کعبہ اسلام آباد آئیں گے ان کی 8اپریل کو صدر وزیراعظم سے ملاقاتیں ہونگی امام کعبہ کا دورہ پارلیمنٹ بھی متوقع ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے سعودی سفارت خانے سے باضابطہ طور پر رابطہ کیا گیا ہے۔