آئی ایم ایف نے منی لانڈرنگ کو حکومت کے کنٹرول سے باہر قرار دیدیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 31, 2016 | 15:10 شام

لاہور(ویب رپورٹ)آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت میں اصلاحات کیلئے حکومتی کوششوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ گزشتہ تین سال میں حکومتی آمدنی میں حوصلہ افزا اضافہ ہواہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے کہاپاکستانی حکومت منی لانڈرنگ کے سد باب کیلئے کوششیں کر رہی ہے تاہم مزید کوششیں کرنی ہوں گی۔حکومت ٹیکس آمدنی بڑھانے کیلئے کوششیں کر رہی ہے ،ٹیکس چھوٹ کے خاتمے اور ٹیکس نیٹ بڑھانے سے محاصل بڑھے ہیں۔ آئی ایم ایف کا کہناتھا ایف بی آر معیشت پر کالے دھن کے اثرات ختم کرنے کیلئے پیشرفت کرے۔ٹیک

س ٹوجی ڈی پی میں 2 فیصداضافہ ہوا۔معاشی نمو 5 فیصد سے زائد رہنے کی توقع ہے۔ حکومتی قرض گیری پر عالمی ادارے نے کہا اگرچہ اس میں اضافہ ہوا ہے لیکن ریفارمز پروگرام کے ذریعے اس پر قابو پانا ممکن ہے۔