اگلے دس سال عمران خان کے ہیں،نواز شریف اپنی مدت پوری کرینگے،پانامہ کیس میں انکوسزا نہیں ہوگی،پی پی پنجاب سے دو سیٹیں جیتے گی،معتبر نجومی کی پیشگوئیاں۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 29, 2017 | 20:13 شام

کراچی (مانیٹرنگ)معروف آسٹرولوجسٹ آغا بہشتی نے کہاہے کہ آئندہ الیکشن میں عمران خان وزیراعظم بنیں گے ،پیپلز پارٹی کو پنجاب سے صرف دو ہی سیٹیں ملیں گی جبکہ پاناما کیس کے حوالے سے نوازشریف کو کوئی خطرہ نہیں ،2018تک وہی وزیراعظم رہیں گے اور آئندہ انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے ۔معروف آسٹرولجسٹ آغا بہشتی نے اس

سے قبل ایان علی ،شرجیل میمن اور گورنر سندھ کے بارے میں جو پیشنگوئی کی تھی وہ درست ثابت ہوئی تھیں تاہم اب انہوں نےروزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پیشنگوئی کی ہے کہ آئند ہ عام انتخابات میں عمران خان کامیاب ہوں گے اور وہ وزیراعظم بنیں گے جبکہ پنجاب او ر خیبرپختونخواہ میں ان ہی کی حکومت ہو گی ،گزشتہ سالوں میں نے پیشنگوئی کی تھی کہ نوازشریف جیتیں گے اور اب یہ کہہ رہاہوں کہ آئندہ الیکشن میں عمران خان کامیاب ہوں گے ۔ان کا کہناتھا کہ عمران خان کا ستارہ زوال سے نکل کر مسلسل عروج کی جانب جار ہاہے ،آنے والا وقت عمران خان کیلئے بہت اچھا ہے ،اگے پانچ سال اور اس سے اگلے پانچ سال بھی عمران خان کے ہی ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاناما کے حوالے سے نوازشریف کو کوئی خطرہ نہیں ہے اور اس کا فیصلہ یہ آئے گا کہ کمیشن بنا دیا جائے گا اور تمام کارروائی اس کو منتقل کر دی جائے گی ، نوازشریف کیلئے اس کمیشن میں مشکلات ہوں گی تاہم نوازشریف 2018وزیراعظم رہیں گے اور آئندہ الیکشن بھی اپنے وقت پر ہی ہوں گے ۔
ایان علی اور شرجیل میمن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے آغا بہشتی کا کہناتھا کہ وہ اس لیے چھوٹ گئے کیوں کہ ان کے پیچھے پیپلز پارٹی کھڑی تھی ۔پیپلز پارٹی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آنے والا وقت پیپلز پارٹی کیلئے اچھا ہے خاص طور پر ان کیلئے جن پر کرپشن کے کیسز ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں سے صرف دو ہی سیٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو گی ،جبکہ فواد چوہدری پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ہی کامیابی حاصل کریں گے ۔ان کا کہناتھا کہ پاکستان میں کرکٹ 2018اور 2019تک واپس آ جائےگی ۔