کیاعمران خان ایک بارپھراین اے1پشاورسے الیکشن لڑنے و الے ہیں؟ فیصلہ ہوگیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 04, 2017 | 06:49 صبح
پشاور (مانیٹرنگ رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے این اے ون سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ موخر کردیا ہے۔جبکہ حال ہی میں شمولیت کرنے والے سابق ٹاو¿ن ون ناظم حاجی شوکت علی این اے ون کی نشست پر تحریک انصاف کی جانب سے انتخاب لڑینگے۔ گزشتہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے این اے ون سے انتخاب لڑا تھا اور بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے تھے۔جبکہ ضمنی انتخاب میں اے این پی کے حاجی غلام احمد بلور کامیاب ہو ئے تھے۔
پشاور کے شہریوں کے عمران خان سے خصوصی محبت کے باعث آئندہ انتخابات میں بھی انہیں این اے ون سے انتخابات لڑنے کا مطالبہ کیا تھا۔تاہم تحریک انصاف میں شمولیت کرنے والے حاجی شوکت علی این اے ون سے الیکشن لڑینگے۔تاہم این اے ون سے جماعت اسلامی ، اے این پی ، جے یو ا?ئی (ف) مسلم لیگ (ن) پیپلز پارٹی کے امیدواران بھی انتخابات لڑینگے۔