(ن)لیگ کوزبردست دھچکا، اہم وفاقی وزیرکےداماد اور مسلم لیگ(ن)کےسرگرم رہنماساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 04, 2017 | 07:27 صبح


ملتان(مانیٹرنگ رپورٹ) وفاقی وزیرسکندرحیات بوسن کے داماد ملک سرور بوسن نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرسکندرحیات بوسن کے داماد ملک سرور بوسن نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔اس حوالے سے ملتان کے علاقے سٹر پٹی پل پر انھوں نے جلسے کا اہتمام بھی کیا۔ جس سے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے خطاب کیا۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر ملک سرور بوسن کے دیگرساتھیوں اوربوسن فیملی کے دیگرافرادنے بھی (ن) لیگ چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے کااعلان

کردیا۔اس موقع پریں پشتون کلچرل شوبھی منعقد ہوا۔جس میں مخدوم شاہ محمود قریشی نےشرکت اور خطاب کیا۔ اس موقع پر MNA عامر ڈوگر، رانا عبدالجبار اور عظیم کاکڑ بھی موجودتھے۔