ڈاکٹر عاصم کی رہائی ، اصل قصہ کیا ہے ؟ کپتان نے انکشاف کردیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 29, 2017 | 19:41 شام
اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) پی ٹی آئی کے سربراہ نے کہا ہے کہ پاناماکیس سے بچنے کیلئے سب ڈیل ہوئی ہے،ایان علی اور ڈاکٹرعاصم کی ضمانتیں ڈیل کانتیجہ ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ساری نورا کشتی ڈیل سے ہورہی ہے،کرپٹ وزیراعظم ملک کوتباہ کر رہے ہیں۔عمران خان نے کہا ہے کہ جمہوریت نہیں کرپشن بچانے کی ڈیل ہورہی ہے، کرپٹ وزیراعظم تک ملکی ادارے ٹھیک نہیں ہوسکتے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرعاصم پر480ارب روپے کی کرپشن ہے، کیسے ڈیل ہوگئی، ڈرامہ کرکے قوم کو بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کے ہوتے ہوئے پیپلزپارٹی سے اتحاد نہیں کرسکتے۔