صدی کی سب سے بڑی خبر اور عمران خان کا زندگی میں سب سے بڑا یو ٹرن

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 30, 2016 | 17:14 شام

کراچی: (مانیٹرنگ) شہر قائد کے دورے پر آئے ہوئے تحریک انصاف کے سپر فٹ سربراہ عمران خان کا یہی مقصد رہا کہ آج سارا کام نمٹا دیا جائے لہٰذا دورے کے دوسرے روز وہ کسی پل نہ ٹھہرے۔کپتان دوست کی رہائشگاہ سے نکلے اور انصاف ہاؤس میں کراچی ڈویژن کی کیبنٹ سے میٹنگ کی۔ یہاں سے نکلے اور نجی ٹی وی کو انٹرویو دینے کے لئے پہنچے۔ یہاں سے فارغ ہوئے تو سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کی رہائش گاہ پہنچ گئے اور ذوالفقار مرزا سے والدہ کی وفات پر تعزیت کی۔ پھر بھوک نے ستایا تو ڈیفنس کے نجی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

اور چائنیز اور سی فوڈ پر ہاتھ صاف کیا۔

کھانا کھا کر فارغ ہوئے تو پھر انصاف ہاؤس پہنچ گئے جہاں وکلاء رہنماؤں سے ملاقات کی۔ کراچی بار کے وکلاء سے ملاقات کے بعد عمران خان پھر نکل پڑے لانڈھی کی جانب جہاں ممبر سازی کیمپ ان کا منتظر تھا۔ لانڈھی نمبر 4 میں ممبر سازی کیمپ کا افتتاح کیا اور پھر ایک پریس کانفرنس بھی کر ڈالی۔

پریس کانفرنس کے دوران عمران خان نے آصف علی زرداری کی سربراہی میں کام کرنے پر تیار ہونے کا عندیہ دے دیا۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پاناما کے ایجنڈے پر زرداری کی سربراہی میں اپوزیشن اکٹھی ہو سکتی ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پاناما ملک کے مستقبل کی جنگ ہے۔