عمران خان نے وعدہ کرلیا،وزیر اعظم بنا تو
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 09, 2017 | 07:51 صبح
بہاولپور(مانیٹرنگ) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت آئے گی تو میں کرکٹ اور کھیلوں کا نظام ٹھیک کرکے دکھاؤ ں گا، وعدہ کرتا ہوں دنیا کی کوئی ٹیم پاکستان کو نہیں ہرا سکے گی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگ مجھ سے پوچھ رہے ہیں کہ پاکستانی ٹیم کیوں اتنی بری طرح ہاری۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان ٹیم اس لیے نہیں ہارتی کہ یہاں ٹیلنٹ نہیں ہے، ٹیلنٹ بہت ہے، ہندوستان چھ گنا بڑا ملک ہے لیکن پاکستانی بولرز ہمیشہ بہتر ہوتے ہیں، پاکستان میں کرکٹ کا سسٹم نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ٹیلنٹ کو پالش نہیں کرسکتے، فکر نہ کریں، تحریک انصاف کی حکومت آئے گی تو میں کرکٹ اور کھیلوں کا نظام ٹھیک کرکے دکھاں گا، وعدہ کرتا ہوں دنیا کی کوئی ٹیم پاکستان کو نہیں ہرا سکے گی۔