عمران خان اجازت لیکر روسٹرم پر آگئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 23, 2017 | 12:13 شام

اسلام آباد(مانیٹرنگ)سپریم کورٹ میں پانامہ کیس لیکس کی سماعت کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اجازت لیکر روسٹرم پر آگئے۔نجی ٹی وی سماءکے مطابق عمران خان جب روسٹرم پر آئے توعدالت نے کہا کہ خان صاحب آپ کوئی سیاسی بات نہیں کریں گے جس پر سربراہ پی ٹی آئی نے کہا کہ میرا کوئی ذاتی معاملہ نہیں ہے جو لیکر آتا ،کیس قیادت کی ایمانداری کا ہے اور قیادت کو عوام سے زیادہ ایماندار ہونا چاہیے عمران خان نے مزید کہا کہ میرے خلاف الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ میں مقدمات ہیں۔ثابت ہوجائے کہ میں صادق

اور امین نہیں تو عہدے پر نہیں ہونا چاہیے۔آخر پر چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستانی قوم خیرات کم اور ٹیکس کم دیتی ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت مکمل ہوگئی ہے اور مقدمے کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے جو بعد میں سنایا جائےگا۔