”پھٹیچر۔۔۔عمران خان قوم سے معافی مانگیں“ کپتان کے اہم ترین قریبی ساتھی نے تہلکہ خیز مطالبہ کر دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 08, 2017 | 09:30 صبح

 
اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر عارف علوی نےذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان مناسب الفاظ کا استعمال نہیں کر سکے ، ان کے الفاظ کی وجہ سے قوم کی دل آزاری ہوئی ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹر ہمارے مہمان ہیں اور ان کے بارے میں عمران خان کے لفظوں کے انتخاب میں غلطی ہوئی ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو میرا مشورہ ہے کہ وہ اپنے بیان پرقوم سے معافی مانگیں۔ 
ڈاکٹر عارف علوی کے اس مطالبے پر تحریک انصاف کے سنٹرل الیکٹرانک میڈیا

کو آرڈی نیٹر جاوید بدر ڈاکٹر عارف علوی پر برس پڑے ، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے درست بیان پر معافی کا مطالبہ شرمناک ہے اور میں ایک پارٹی کارکن کی حیثیت سے چاہتا ہوں کہ معافی مانگنے کا مطالبہ کرنے پر عارف علوی مستعفی ہو جائیں۔