خان نے عدالت کے باہر پانامہ کے مزید ثبوت پیش کر دیئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 03, 2017 | 19:04 شام

اسلام آباد: (مانیٹرنگ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دیگر رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس میں پناما سے متعلق نئے دستاویزی ثبوت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا پیسہ لوٹا جائے تو سیاسی جماعت حکومت سے جواب طلب کرتی ہے۔ ثبوت فراہم کرنا سیاسی جماعت کا نہیں، قومی اداروں کا کام ہوتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ مریم نواز شریف نیلسن اور نیسکول کی اصلی مالک تھیں۔ وزیراعظم نے پہلے پارلیمنٹ اور پھر عدالت میں غلط بیانی کی۔ نواز شریف کا پیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے ملک سے باہر گیا جس کی ٹریل نہیں ہے۔ جو
چیزیں ملی ہیں سارے کاغذات سپریم کورٹ میں جمع کرا دیے ہیں۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ قطری شہزادے کا خط بہت بڑا فراڈ تھا۔ قطری شہزادے اور خط لکھوانے والے کو جیل ڈالنا چاہیے۔ جو ثبوت دیے اس کے بعد قطری شہزادہ عدالت نہیں آئے گا۔ اب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جانا چاہیے۔ عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کا بنچ بہت مضبوط ہے۔ ہم نے اپنا کام کر دیا ہے، اب عدالت جانے اور نواز شریف، آئی سی آئی جے کا ڈیٹا غلط ہے تو وزیر اعظم انہیں عدالت لے جائیں۔ عمران خان کا جاوید ہاشمی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پہلی بار جوڈیشل مارشل لاء کا لفظ سنا ہے۔