عمران خان کے نئے اعلان سے لیگیوں پر کپکپی طاری ہوگئی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 02, 2016 | 12:08 شام
کالام (مانیٹرنگ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے پاناما لیکس کا فیصلہ عوام کی عدالت میں ہوچکا ، اقتدار میں آئے تو نوے دن میں بڑی کرپشن ختم کر دیں گے ، نیب کے چیئرمین کو سب سے پہلے جیل میں ڈالنا چاہیے ، پنجاب میں جرائم زیادہ خیبرپختونخوا میں کم ہو رہے ہیں ۔ کالام میں 84 میگاواٹ بجلی منصوبے کا سنگ بنیاد ، کپتان میں بجلی بھر گئی ، مخالفین کو 440 واٹ کا جھٹکا ، نون لیگ کے ترقیاتی منصوبے زبانی کلامی قرار دے دیئے ۔
عمران خان کا کہنا ہے پاناما لیکس کا فیصلہ عوام کی عدالت میں ہوچکا ، نیب وزیر اعظم کو کیوں نہیں پکڑتی ، سب سے پہلے چیئرمین نیب کو جیل میں ڈالنا چاہیے ۔ کپتان نے اعلان کیا کہ جب بھی اقتدار میں آئے نوے دن میں بڑی کرپشن ختم کر دیں گے ۔ لاہور مال روڈ پر لیگی ایم پی اے اور اپنے رشتے دار کے لٹنے کا ذکر بھی کیا اور بولے نون لیگ میں جا کر انعام اللہ نیازی نے غلطی کی ۔ عمران خان کا کہنا ہے پنجاب میں جرائم زیادہ اور خیبرپختونخوا میں کم ہو رہے ہیں ، وجہ یہ ہے کہ پنجاب پولیس کے حکام شہباز شریف کے پاؤں میں بیٹھے ہوتے ہیں