عمران خان نے سپریم کورٹ میں اثاثوں کا جواب جمع کرا دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 29, 2016 | 13:55 شام

اسلام آباد (مانیٹرنگ ) چئیرمین تحریک انصاف نے حنیف عباسی کے الزامات پر جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا ۔ عمران خان نے کہا ہے کہ بنی گالہ کی اراضی کالے دھن سے خریدنے کے الزامات غلط ہیں ، ایف بی آر نے 13 سال سے بنی گالہ اراضی کی ٹرانزیکشن پر اعتراض نہیں کیا ۔ درخواست گزار نے اپنے سیاسی آقاؤں کے ایماء پر پس پردہ مقاصد کی خاطر الزامات لگائے ۔ ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کا الزام ، عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں جواب دائر ، تمام الزامات بے بنیاد ، جھوٹے اور غلط قرار دے دیئے گئے ۔ حنیف عباسی
کی درخواست جرمانے کے ساتھ خارج کرنے کی استدعا بھی کر دی ۔

 

 

عمران خان نے کہا کہ لندن فلیٹ 1 لاکھ 17 ہزار پاؤنڈ میں خریدا جبکہ 9 پاؤنڈ مالیت سے نیازی سروسز لمٹیڈ کمپنی بنائی گئی ، نیازی سروسز لمیٹڈ کا کل اثاثہ لندن کا فلیٹ تھا ۔ 2002 میں بنی گالہ کی زمین 43 کروڑ 50 لاکھ روپے میں اقساط میں خریدی ۔ عمران خان نے کہا کہ لندن فلیٹ کی فروخت میں تاخیر پر جمائما نے بنی گالہ اراضی کی رقم ادا کی ، لندن کا فلیٹ 7 لاکھ 15 ہزار پاؤنڈ میں فروخت ہوا ، مارچ 2003 میں لندن فلیٹ کی رقم جمائما کو دے دی ۔ لندن فلیٹ بیرون ملک آمدن سے خریدا ۔ اپنے اثاثوں سے متعلق کوئی غلط بیانی نہیں کی ۔