بلاول اور عمران خان پھر ایک پیج پر

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 31, 2016 | 18:29 شام


لاہور( مانیٹرنگ)بلاول بھٹو نے ایک بار پھر خود کو عمران خان کے ساتھ خودکوایک پیج پر کھڑا کردیا۔ بلاول نے کہا کہ نواز شریف اور چودھری نثار میرے وزیراعظم اور وزی داخلہ نہیں ہیں،یہ عمران خان کے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ نہیں ہیں ۔یہ کالعدم تنظیموں کے وزیراعظم اور وزیرداخلہ ہیں۔یہ طالبان کے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ ہیں۔ن لیگ نے اپنی حکومت کو بچانے کے لئے ایک بار پیپلز پارٹی سے ساتھ دینے کی امید باندھی تھی مگراب وہ ن لیگ کے ساتھ کھڑی ہونے کو بظاہر تیار نہیں آتی،اس کا سب سے بڑا مسئلہ ڈاکٹر عاص

م اور ایان علی کی رہائی ہے،ن لیگ کی حکومت ایان علی کو تو رہا کرانے کی پوزیشن میں ہے مگر شاید ڈاکٹر عاصم کو رہا کرانا اس کے لئے ممکن نہیں۔تاہم یہ پاکستان ہے اور سیاستدان رنگ بدلنے میں دیر نہیں لگاتے۔آج صبح بلاول عمران خان کو عادی کٹھ پتلی کہہ رہے تھے شام کو ان کی ہاں میں ملاتے نظر آئے۔ ملک میں کسی وقت کوئی بھی انہونی غیر متوقع نہیں ہے۔