عمران نے اسلام آباد بند کرنیکی نئی تاریخ دیدی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 17, 2016 | 12:19 شام

 

اسلام آباد(مانیٹرنگ)  پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا ہے کہ 2 نومبر کی دوپہر 2 بجے سے دارالخلافہ کو بند کرنا شروع کردیں گے۔

دھرنا وزیر اعظم کے استعفیٰ تک جاری رہے گا،کوئی ہمارے پُرامن احتجاج کے سامنے نہ آئے ورنہ نتائج کا ذمہ دار خود ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے خلاف پانامہ لیکس میں ثبوت پکرے گئے ہیں اب اس کے بعد کیا چارہ رہ جاتا ہے کہ یا تو وزیر اعظم استعفی ٰدیں اور اگر چوری نہیں کی تو پھرتلاشی دیں اور احتساب کے لیے
خود کو پیش کریں۔

عمران خان نے دھرنے کی تاریخ میں تبدیلی کی وجوہات سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ وکلاء کے الیکشن کے باعث احتجاج کی تاریخ کو تبدیل کیا گیا جب کہ 30 اکتوبر اتوار ہونے کے باعث سرکاری دفاتر بھی بند ہوں گے ہم اس بار سرکاری دفاتر کو جانے والے راستوں کو بھی بلاک کریں گے۔

سربراہ تحریک انصاف نے مزید کہا کہ ہم نے 6 ماہ تک صبر سے کام لیا اس دوران اسپیکر قومی اسمبلی کا رویہ بھی دیکھا، الیکشن کمیشن کا حال بھی دیکھا، نیب کی عدم دلچسپی بھی دیکھی اور ایف آئی اے کی کارکردگی بھی جانچ لی،کہیں سے انصاف نہیں ملا تو دھرنا دینے کا فیصلہ کیا۔

چیرمین تحریک انصاف نے مزید کہا ہے کہ وزیراعظم کے استعفی دینے یا تلاشی دینے تک واپس نہیں جائیں گے،ان دو آپشن کے سوا وزیراعظم کے پاس اور کوئی راستہ نہیں ہے۔