عمران کا جاوید لطیف کو راندہ درگاہ کرنے کا اعلان

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 10, 2017 | 07:02 صبح

  لاہور(مانیٹرنگ)پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے گزشتہ روز مراد سعید کے ساتھ پارلیمنٹ لابی میں ہونے والے جھگڑے کے واقعہ کے بعد (ن)لیگی رہنما جاوید لطیف کے سوشل بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ تحریک انصاف کا کوئی بھی رکن کسی ایسے پروگرام میں شرکت نہیں کرے گا جس میں جاوید لطیف کو مدعو کیا گیا ہو۔چیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اگر کسی مہذب معاشرے میں جاوید لطیف ایسا کرتے تو ان پر ہر قسم کے عوامی پروگرامز میں شرکت پر پابندی عائد کردی جاتی۔