کونسی انتہائی قیمتی سرکاری اراضی عمران خان کے والد نے اپنے بیٹے کے نام کی۔۔۔دعویٰ نے ہلچل مچا دی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 12, 2017 | 13:27 شام

 
اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ)وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار اینڈ سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ عمران خان آج دوسروں پر الزام تراشیاں کرکے انہیں مجبور کر رہے ہیں کہ وہ ان کے بھی کارنامے عوام کے سامنے عیاں کریں۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ عمران کے والد نے محکمہ ایری گیشن میں ملازمت کے دوران ایک مختارنامہ کے ذریعے فیروزوالہ کے علاقہ میں قیمتی
زمین اپنے نام کی اور بعد میں وہ عمران خان کو منتقل ہوئی جس کے پیسوں کا کوئی ریکارڈ نہیں۔ آمدن نہ ہونے کے باوجود م

لک بھر میں اربوں، کروڑوں کی جائیدادیں کیا ظاہر کر رہی ہیں،عمران خان کو اس کی منی ٹریل دینا ہو گی۔ وہ موضع طاہر پور جی ٹی روڈ کالا شاہ کاکو میں پختہ سڑک کے افتتاح کے موقع پر عوام سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے مہنگے علاقہ بنی گالہ میں 36ایکڑ کے قیمتی گھر میں رہنے والے پی ٹی آئی سربراہ دوسروں کے احتساب کی بات کر تے ہیں جبکہ ان کی اپنی جائیدادوں کا کوئی ریکارڈ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے گرد بیٹھا ایک شخص ریٹائرڈ پولیس اہلکار کا بیٹا ہے جو چند سالوں میں ملک کا امیر ترین شخص بن گیا اور 9 شوگر ملز لگا لی گئیں۔ دوسری طرف بڑے قبضہ گروپ تشریف فرما ہیں مگر انہیں صرف دوسروں کی برائیاں ہی نظر آ رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اور عمران خان سی پیک اور پاکستان میں ترقی کا پہیہ روکنا چاہتے ہیں۔ تحریک انصاف نے پانامہ ایشو کا ڈرامہ دراصل حکومت کو پریشان کرنے کیلئے رچایا ہے۔