کپتان کی تیسری شادی۔۔۔۔ ریحام خان نے آخرکار کہہ ہی ڈالا کہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 11, 2017 | 11:02 صبح

 
اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ)ریحام خان نے نام لئے بغیر کپتان پر تنقید کے نشتر چلا دئیے۔عمران خان کی تیسری شادی سے متعلق سوال پر سخت جواب۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں چائلڈ لیبر سے متعلق ریلی میں شرکت کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان نے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کا نام لیے بغیر ہی ان پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ جس کو آپ سب نے ووٹ ڈالا ہے وہ آپ کے نوکر ہیں ، صاحب نہیں ہیں۔
وہ سب آپ ہی کے ووٹ سے پارلیمنٹ میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ ان میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جو

پارلیمنٹ آنے کی بجائے اپنے محلات میں موجود ہیں۔ انہوں نے خیبر پختونخواہ حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ سوات کا نمائندہ سوات میں نہیں ہے،صوابی کا نمائندہ صوابی میں موجود نہیں ہے۔ عمران خان کی تیسری شادی سے متعلق سوال پر ریحام خان نے میڈیا کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ تیسری شادی عمران خان کا نجی معاملہ ہے۔