عمران خان مشکل میں‘ نااہل قرار؟

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 18, 2017 | 11:07 صبح


اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ )الیکشن کمیشن میں عمران خان نا اہلی ریفرنس کی سماعت کے دوران مسلم لیگ ن کے وکیل اکرم شیخ نے کہا ہے کہ عمران خان نے بیرون ملک فلیٹ ،آف شور کمپنیوں اور بنی گالا سے متعلق حقائق چھپائے جس پر وہ قوم کے لیے قانون سازی کرنے کے قابل نہیں ہیں لہذا انہیں نا اہل قرار دیا جائے۔

الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی نا اہلی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں وکیل اکرم شیخ نے اپنے دلائل مکمل کیے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ٹیکس گوشواروں م

یں آف شور کمپنیاں ظاہر نہیں کیں جو کہ 2015تک عمران خا ن کی ملکیت تھیں ،ان کی دو بہنیں بھی ان آف شور کمپنیوں کی ڈائریکٹر تھیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بیرون ملک فلیٹ بھی ظاہر نہیں کیے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان پر صرف بنی گالا کے گھر کی تعمیر میں گھپلے کے علاوہ اور بھی بہت سے الزامات ہیں ،انہیں نا اہل قرا ر دیا جائے۔